صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے، داؤد بازئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسپیشل سیکرٹری صحت داؤد بازئی اور صوبائی منیجرٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے،بلوچستان میں ٹی بی کیرئیر سینٹر کی تعداد بڑھا کر210کی جارہی ہے بلوچستان میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے گلوبل فنڈ،ڈبلیو ایچ او، مرسی کور اوردیگر پاٹنرز کا کردارقابل تعریف۔یہ بات انہوں نے ٹی بی کنٹرول پرگرام بلوچستان کے زیراہتمام ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے دو روزہ صوبائی اسٹریٹجک پلان برائے سال2024-26ء مرتب کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان،ڈپٹی منیجر ڈاکٹر ابابگر بلوچ، ڈپٹی قومی کوآرڈینیٹر برائے ٹی بی ڈاکٹر مطاہر شاہ، قومی پروفیشنل آفیسر برائے ٹی بی عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر خواجہ لائق صاحب، STOP-TB ایڈوائزر ڈاکٹر سید کرم شاہ دوپاسی، ایڈیشنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر شوکت بلوچ، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر خالد قمبرانی، ڈویژنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر لبنہ خلیل، پروجیکٹ منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عرفان رئیسانی، ٹیم لیڈر ساؤتھ،مرسی کور کے ڈاکٹر سعید اللہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئی اسپیشل سیکرٹری داود بازئی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹی بی کے خاتمے پر گلوبل فنڈ، ڈبلیو ایچ او،مرسی کور،دو پاسی فاؤنڈیشن، ایس پی او، گرین اسٹار، پی پی ایچ آئی سمیت دیگر پارٹنر آرگنائزیشن کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ٹی بی کنٹرول پروگرام نے پچھلے سال کے نسبت رواں سال میں دس فیصد سے زائد کارکردگی میں اضافہ کیا ہے،عالمی ادارہ صحت کی طرف سے بلوچستان سیلاب زدگان علاقوں میں ٹی بی کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی قابل تعریف ہے۔صوبائی منیجرٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹی بی کئیر سینٹر کی تعداد 112 سے بڑھا کر 210 تک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دس نئے سینٹر میں جین ایکسپرٹ مشینیں نصب کئے جارہے ہیں تاکہ ٹی بی کی تشخیص میں بہتری آسکے،عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے بلوچستان کے 12 اضلاع جس میں سیلاب زدہ اضلاع بھی شامل ہیں ٹی بی کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے