ملکی معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا،وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیر خزانہ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ اہم اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام اور ایکسپورٹ انڈسٹری سے متعلق پیشرفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی، گیس لوڈ منیجمنٹ پلان پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کو گھریلو صارفین اور انڈسٹری کو گیس سپلائی سے متعلق بتایا جائے گا، گیس شارٹ فال اور درآمدی ایل این جی سمیت ایل پی جی پر بھی پیٹرولیم ڈویژن کے معاملات سمیت روس سے خام تیل کی درآمد پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔دریں اثنا توانائی کے دیگر منصوبوں پر پاور ڈویژن کی بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے