اوتھل ، گورنمنٹ گرلزمڈل سکول کی چھت کا ملبہ گرنے سے ایک طالبہ زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول درہ گوٹھ اوتھل کی چھت کا ملبہ گرنے سے ایک طالبہ زخمی۔خوش قسمتی سے وقفہ ہونے کی وجہ سے استانیاں دوسرے کمرے میں اور بیشتر طالبات صحن ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہ سکا۔ملبہ اچانک گرنے کے دھماکے دار زوردار آواز قریبی محلے میں بھی سنائی دی،سکول میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی طالبات خوف کی وجہ سے رونے لگ گئیں،ملبہ گرنے سے ایک طالبہ معمولی زخمی، چند روز قبل بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیلہ کی چھت کا ملبہ گر گیا تھا جس سے بھی معجزانہ طور پر بچ گئیں۔حالیہ مون سون کی ایک ماہ تک مسلسل ہونے والی بارشوں سے ضلع لسبیلہ کے بیشتر سکولز خستہ حال اور مخدوش ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روزگورنمنٹ گرلز مڈل سکول درہ گوٹھ اوتھل کی چھت کا ملبہ اچانک گر گیا۔خوش قسمتی سے وقفہ ہونے کی وجہ سے استانیاں دوسرے کمرے میں جب کہ بیشتر طالبات صحن میں ریفریشمنٹ کرنے اور کھیلنے کی وجہ سے کوء نقصان نہ سکا۔ملبہ اچانک گرنے سے زوردار دھماکے کی آواز محلے کے گھروں میں بھی سنائی دی،سکول میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی طالبات خوف کی وجہ سے رونے لگ گئیں،ملبہ گرنے سے ایک طالبہ معمولی زخمی ہوگئیں۔خوش قسمتی سے وقفہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوسکا۔اگر کمرے میں طالبات اور استانی ہوتی تو جانی نقصان کا قوی خدشہ تھا۔چند روز قبل بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیلہ کی چھت کا ملبہ گر گیا تھا جس سے بھی معجزانہ طور پر ٹیچرز اور طالبات بچ گئیں۔حالیہ مون سون کی ایک ماہ تک مسلسل ہونے والی بارشوں سے ضلع لسبیلہ کے بیشتر سکولز خستہ حال اور مخدوش ہوچکے ہیں۔ اگر حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم بلوچستان نے کوئی نوٹس نہ لیا تو ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی جانوں کے زیاں کا ازحد احتمال ہے۔ جب کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیلہ کی حالت چند سال قبل آنے والے شدید زلزلے اور حالیہ تاریخ کی سب سے زیادہ مون سون بارشوں سے انتہائی خستہ حال اور ازحد مخدوش ہوچکی ہے۔استانیاں اور طابات خوف کی حالت میں درس وتدریس کا سلسلہ جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔اگر خدا ناخواستہ ضلع لسبیلہ کے سکولز میں کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کا ذمہ دار ضلع لسبیلہ کے 3 رکن صوبائی اسمبلی،ایک رکن قومی اسمبلی اور دو سینیٹرز،حکومت بلوچستان، یا ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے