بھارت کا کشیدہ سرحدی صورتحال میں بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ

جوہری صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی 5 میزائل 5 ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگنی 5 میزائل کا تجربہ گزشتہ رات عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلے سے طے شدہ تجربہ ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔ دو روز قبل ہی بھارتی ریاست اروناچل پردیش کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں متعدد بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے