بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں ، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے،بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندارکامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں روزی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی تھی جس کے بعد صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جوپاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندار کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے مبارکباد کے مستحق نہیں جن کی کوششوں سے یہ سب کچھ ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں فعال اور منظم ہے انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات اور کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔روزی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور آنے والے عام انتخابات اور کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے