کوئٹہ ، کیسکوکی نادہندگان اورغیر قانونی کنکشنوں کے خلاف کاروائی جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی مختلف سرکلز میں جاری ہے۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی خصوصی ہدایات پر سینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت سپرنٹنڈنگ انجینئر کی سربراہی میں سپیزنڈ سب ڈویژن کی ٹیم نے کاروائی کر تے ہوئے 4غیر قانونی ٹرانسفارمر اُتاردیئے جسے بعد ازاں کیسکو سٹور میں جمع کرا دیئے گئے۔ اسی طرح کیسکولورلائی سرکل کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران قلعہ سیف اللہ آپریشن ڈویژن کی ٹیم نے نادہندگان کے 10 ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پر اُتار دیئے علاوہ ازیں زیارت اور دُکی سب ڈویژن میں بھی کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے تحت بلوں کی عدم ادائیگی پرزیارت میں 7زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمر ز جبکہ دُکی میں 2ٹرانسفارمر ز اتار دیئے گئے۔اس کے علاوہ سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوخضدارسرکل کی زیر نگرانی سوراب سب ڈویژن کی ٹیم نے سوراب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے عدم ادائیگی پر7زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمر اتار دیئے۔ دریں اثناء کیسکومکران سرکل میں بھی کیسکوکی ٹیموں نے تُربت میں نادہندگان کیخلاف کاروائی کے دوران 2آئس فیکٹریوں کے ٹرانسفارمر بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر ز اتار دیئے گئے۔واضح رہے کہ کیسکوکی مختلف ٹیمیں صوبہ بھرمیں تمام نادہندہ صارفین اور غیر قانونی کنکشنوں کے خلاف بلاتفریق کارروئی کررہی ہیں لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات بھی فوری طورپرجمع کرائیں نیز بجلی کے غیر قانونی استعمال سے بھی اجتناب کریں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں بھی کیسکوسے تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے