تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے، قادر علی نائل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے کہا ہے کہ معیاری درسگاہیں نہ صرف فروغ تعلیم کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ ملک کو مختلف شعبوں میں بہترین افرادی قوت بھی فراہم کرتی ہیں تعلیم پر توجہ دینے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہزارہ ٹاون میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے سکول میں تکمیل شدہ اسکیموں کا جلد افتتاح کرنے اور سکول کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید فنڈز سے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے