افغان بارڈر پرفورسزکی بلا اشتعال فائرنگ قابلِ مذمت ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چمن بارڈر میں ہونے والے فائرنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ قابلِ مذمت ہے وزیر داخلہ نے افغان عبوری حکومت سے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ افغان حکام کی جانب سے گزشتہ تین سے چار دونوں ایسا واقعہ کا دوبار پیش ہونا باعث تشویش ہیں جبکہ ہمارے امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نیڈپٹی کمشنر چمن سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی انہوں نیضلعی انتظامیہ کو واقعے کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایات بھی دی وزیر داخلہ میر ضیاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کی تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہاس طرح کے واقعات کا دوربارہ ہونا امن دشمنی ہے جبکہ پاک فوج اپنے بارڈر کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ پاکستان نے ہمشیہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر یقین رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے