صدر مملکت کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران کہا کہ سیاست میں کوئی چیزحرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔وزیر اعلٰی ہاؤس لاہور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان ملک کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، صورتحال کے تحت فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاک وطن ہم سے اتحاد، یگانگت اور سیاسی رواداری کا تقاضا کررہا ہے، اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کہ پاکستان کیلئے بہتر راستہ نکل آئے گا۔اس موقع پر نے وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا، آج ریاست بچانے کا سوال سب سے پہلے ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت چند ماہ میں پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے کئی برس پیچھے لے گئی۔وزیر اعلٰی پنجاب نے صدر مملکت کو یقنجی دہانی کرائی کراتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، پنجاب کی وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے