شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے ورانٹ گرفتاری جاری

لاہور: صاف پانی ضمنی ریفرنس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے 23 جنوری کو دونوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

احتساب عدالت جج امجد نذیرچودھری نے ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب نے شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کے خلاف صاف پانی کمپنی کا ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے۔ ملزمان پر قومی خزانے کو کڑروں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

صاف پانی کمپنی بدعنوانی کیس میں کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ ملزمان پر مالی بدعنوانیوں اور کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے جس کے باعث ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

نیب کے مطابق بہاولپور میں 116 فلٹریشن پلانٹس انتہائی مہنگے داموں لگائے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس 250 سو سے زائد صفحات اور 9 جلدوں پر مشتمل ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے 345 ملین کی کرپشن کی۔

نامزد افراد پر باہمی ملی بھگت سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور بڈنگ کے کاغذات میں ردوبدل کا الزام ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ بہاولپور ریجن میں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے معاملے میں خوربرد کی گئی جب کہ حاصل پور، خان پور، لودھراں اور منچن آباد میں واٹر ٹرٹمینٹ پلانٹس کے معاملے میں من پسند کمپنیوں کو نوازا گیا ہے۔

نیب کے مطابق ملزمان نے جعل سازی کے ذریعے فلٹریشن پلانٹس کی اصل قیمت سے 40 فیصد زائد رقم کے بل پاس کروائے تھے اور فلٹریشن پلانٹس کی منصوبہ بندی میں مبینہ طور پر جعلی کاغذات کا سہارا لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے