منصوبوں کی تکمیل سے عوامی مشکلات میں واضح کمی آئے گی، نوابزادہ طارق مگسی
جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)سینئر سابق صوبائی وزیر اور بی اے پی کے سینئر مرکزی رہنما نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے کہاکہ ضلع جھل مگسی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی سطح پر عوامی مشکلات میں واضح کمی آئے گی حلقہ انتخاب کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو مرحلہ وار پورا جارہا ہے بی اے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت عوامی اعتماد کا مظہر ہے ضلع جھل مگسی میں میگا پروجیکٹ کے تحت گنداواہ نوتال روڈ جھل مگسی تا صفرانی دو رویہ روڈ جھل مگسی سٹی میں پبلک پارک لائبریری گنداواہ مین رابطہ پل سمیت متعدد دیگر اسکیمات کی تعمیرات سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا تعلیم صحت آبنوشی بجلی کی فراہمی جبکہ میگا پروجیکٹ تحصیل گنداواہ کو 132 گریڈ اسٹیشن اور مواصلات کے شعبوں میں ترقیاتی اسکیمات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے پہلے میگا پروجیکٹ گنداواہ نوتال روڈ کی تکمیل کا کام آخری مراحل میں تھا جوکہ سیلاب کے بعد متعدد جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ہوگئی تھی جس سے عوام کو آمدورفت اور سفری سہولیات کے حوالے سے انتہائی شدید دشواری کا سامنا ہے مگر ہم نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کے عوام کے اہم بنیادی مسلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں عوامی تکالیف کے پیش نظر دربارہ بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیرات کا کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہاکہ ضلع جھل مگسی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے تعلیم صحت آبنوشی آبپاشی بجلی کی فراہمی اور مواصلات کے شعبوں میں ترقیاتی اسکیمات کو اولین ترجیح دی جارہی ہے تاکہ علاقے سے پسماندگی میں کمی آنے کے ساتھ عوام کے معیار زندگی میں بہتری لائی جاسکے انہوں نے کہاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع جھل مگسی میں بی اے پی کی بڑھتی مقبولیت میں اضافہ عوام کی بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔