عمران خان کے ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، فیصل کریم کنڈی

گجرات:مشیر وزیر اعظم فیصل کریم کنڈی نے گجرات چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی تیمارداری کیلئے لندن گیا تھا، سیاسی رہنما کہیں بیٹھتے ہیں تو سیاست پر ضرور بات ہوتی ہے، عسکری حکام یا کسی اور کیلئے کوئی پیغام نہیں لایا۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنے جا رہا، عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا، عمران خان کا کوئی ایک بیان بتا دیں جس پر وہ پورا اُترے ہوں، پنجاب کے ابھی بھی خدشات ہیں آپ کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی میں عمران خان کے ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، کشمیر سے سندھ تک ہر ایک کے ساتھ رابطے میں ہوتے ہیں۔گجرات چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زرداری صاحب نے ہمیشہ کہا ہے ہم ڈائیلاگ کی سیاست کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی کو نہیں کہا ہم کسی کیساتھ ہاتھ نہیں ملانا چاہتے، عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وہی اتحادی جماعتیں جو پی ٹی آئی کیساتھ تھیں وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے