نیب کا مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا جس میں نیب نے مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی بریت کو درست تسلیم کرلیا۔

نیب فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے