محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین ایکشن کمیٹی بلوچستان کا 20 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین ایکشن کمیٹی بلوچستان کا اجلاس چیئرمین محمد قاسم خان کی صدارت میں گزشتہ روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ملازمین کے مسائل اپ گریڈیشن طویل عرصہ سے زیر التوا پرموشن کیسز پر عمل نہ ہونے دوروان ڈیوٹی فوت ہونیوالے ملازمین کی خالی آسامیوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق سندھ پنجاب خیبر کے پی اور وفاقی اداروں کی طرز پر بلوچستان میں بھرتیوں کا آغاز کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین ایکشن کمیٹی بلوچستان محکمہ کے ملازمین اور درجہ چہار مزدوروں کے جائز مطالبات کے حل کیلئے مورخہ 20 دسمبر 2022 بروز منگل چیف انجینئر ز کمپلیکس میں بھر پور طور پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور بلوچستان حکومت اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کی انتظامیہ سے ان مسائل کے حل کا مطالبہ کیا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین ایکشن کمیٹی بلوچستان کے وائس چیئر مین بابو لاشاری سینئر ممبر کمیٹی عابد بٹ حاجی محمد مسلم ماسٹر خدائے رحیم علی اکبر قلندرانی شہزاد احمد درانی زبیر احمد مروت زرملوک مری ڈرافسٹمین ایسوی ایشن کے ذاکر حسین انجینئرز ایسوسی ایشن کے محمد ابراہیم زہری اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں گریڈ ایک تا گریڈ سولہ تک پرموشن کیلئے سنیارٹی کے مطابق عملدرآمد، نئی بھرتیوں پر مذاکرات کیلئے مزدور و ملازمین تنظیموں کیساتھ حکومت اور محکمہ کے اعلی حکام پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل اور دوران ڈیوٹی فوت اور ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے ورثاء اور بچوں کی خالی پوسٹوں پر تعیناتی سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا اجلاس میں محکمہ بی اینڈ آر میں گزشتہ تیس سال سے ایسی پوسٹوں جن کی آج تک کوئی اپ گریڈیشن نہیں ہوئی اس حوالے سے طویل بحث و مباحثہ کیا گیا اور مشترکہ طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ محکمہ فوری طور پر سنیارٹی لسٹوں کی تکمیل اور اس پر عمل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے چیئر مین قاسم خان کی صدارت میں اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ملازمین اور مزدوروں کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے لائحہ عمل اختیار کیا گیا اور محکمہ کی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر مختلف فورمز پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین ایکشن کمیٹی بلوچستان سے ہونیوالی بات چیت اور مذاکرات پر عملدر آمد کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر ایکشن کمیٹی احتجاج کے ساتھ ساتھ قانونی و عدالتی چارہ چوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے اجلاس کے حوالے محکمہ اور حکومت پر واضع کیا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے ملازمین کی خالی پوسٹوں پر سینئر ملازمین کو پرموشن دیئے بغیر براہ راست بھرتیاں غیر قانونی اور عدالت عظمی کے حکم کی خلاف ورزی ہے ایسی بھرتیاں اور اقدامات ما تحت عدالتوں میں چیلنج کئے جا سکتے ہیں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین ایکشن کمیٹی بلوچستان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ملازمین کو تاکید کی ہے کہ اپنے جائز حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے مورخہ 20 دسمبر 2022 بروز منگل چیف انجینئر ز کمپلیکس میں بھر پور طور پر پر امن احتجاجی مظاہرہ میں بھر پور طریقے سے شریک ہوں اور ایک آواز ہوکر اپنے تسلیم شدہ مطالبات منوائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے