ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرڈپٹی کمشنرقلات کے زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے مناسبت سے اہم اجلاس منعقد

قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرڈپٹی کمشنرقلات منیر احمددرانی کے زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے مناسبت سے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ریٹرننگ آفیسر میونسل کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدا بلوچ ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ اور تمام پولنگ اسٹیشنوں کے پریزائڈنگ آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں آج 14 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر ووٹنگ ے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے ریٹرننگ آفیسران کے مسائل سنے اور انکے سوالات کا جواب دیے ڈپٹی کمشنر نے پریزائڈنگ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ وقت کی پابندی اشد ضروری ہے تمام پریزائڈنگ آفیسران اپنے پولننگ اسٹیشن پر صبح 08:00 بجے پولنگ شروع کرنے کے پابند ہوں گے ووٹنگ کے دوران کسی ووٹر کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو پرامن طریقے سے انجام دینے کیلئے ہم سب کو مل کرکام کرناہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے