بلوچستان کے 32 اضلاع میں میونسپل کارپوریشن، مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے 32 اضلاع میں میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے پولنگ مورخہ 14کو دسمبر 2022ء کو ہوگی۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر سہہ پہر 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ریٹرنگ آفسران نے پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان تقسیم کردیا ہے۔ مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے صوبہ بھر میں مجموعی طورپر 597 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے ان 32 اضلاع میں تمام کیٹیگری جن میں خواتین، کسان، مزدور اور غیر مسلم شامل ہیں کی۔ واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے ان انتخابات کیلئے الیکٹورل کالج پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے جنرل ممبران ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے