تربت، دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے تعلیمی چوک پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے