15دسمبر کو سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا جائیگا، آل پاکستان بار کونسلز
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)آل پاکستان بین الصوبائی بار کونسلز کے کال پر وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری لیگل اینڈ پریکٹیشنر ایکٹ میں ترمیم وزیراعظم کی جانب سے قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر کوریٹوو ری ویو پٹیشن کو واپس لینے کے فیصلے میں تاخیر جوڈیشری میں اقرباء پروری سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں سینارٹیوں کے برخلاف تقرریوں بلوچستان کے سرکٹ بینچز کو ریگولر نہ کرنے ملک میں کرپشن ریٹائرڈ جحجز اور ریٹائرڈ فوجیوں کے دوبارہ تعیناتیوں و دیگر اہم مسائل پر وکلا تنظیموں کی جانب سے 15 دسمبر کو سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ملک بھر کے تمام وکلاء سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی حقوق کیلئے دھرنا میں شامل ہوں۔