کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں نے گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے کمپریسر خرید رکھے جن کے پھٹنے سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں گزشتہ روز بھی کمپریسر پھٹنے سے شالدرہ میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں اگر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر کی بحالی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو بلوچستان امن جرگہ سوئی سدرن گیس آفس کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوگا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کاشمار سردترین شہروں میں ہوتا ہے اور شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوسخت مشکلات درپیش ہیں سردی کے باعث خواتین،بوڑھے اوربچے بیمار ہورہے ہیں لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی گیس پریشر کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں نے گھروں میں کمپریسر لگارکھے ہیں جن کے پھٹنے سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں گزشتہ روز بھی شالدرہ میں کمپریسر پھٹنے سے دو خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پرکوئٹہ شہر میں گیس پریشر کو بحال نہیں کیا توبلوچستان امن جرگہ عوام کے ساتھ ملکر سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے گھیراؤ پر مجبور ہوگاجس کی تمام ترذمہ داری سوئی سدرن گیس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے