اربوں روپے بجٹ ملنے کے باوجود بارکھان کے لوگ اچھے سکول ہسپتال اور سڑک سے محروم ہیں، نیشنل پارٹی
بارکھان (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کو پھر سے دانستہ طور پر بدامنی کی طرف لے جایا جارہا ہے اربوں روپے بجٹ ملنے کے باوجود بارکھان کے لوگ اچھے سکول ہسپتال اور سڑک سے محروم ہیں۔بارکھان کے لوگ سرداری نظام سے اکتا چکے ہیں نیشنل پارٹی انہیں اس ظالمانہ نظام سے نجات دلائے گی۔چوری ڈکیتی کا سلسلہ نہ روکا اور بھرتیوں میں میرٹ کو پامال کرنے کی پالیسی کو جاری رکھا تو رکھنی کے مقام پر قومی شاہراہ دھرنا دیکر بند کرینگے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری و ترجمان اسلم بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی میر کریم کیھتران یونس بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبر ورکنگ کمیٹی صدیق کھتیران حاجی عبداللہ جان حسنی اور تاج محمد نے بارکھان میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بدامنی چوری و ڈکیتی انتظامیہ کی بیڈگورننس اور کرپشن کو کمیشن کے خلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہرے و جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرہ بارکھان بازار سے ریلی کی شکل میں گزرتے ہوئے ہسپتال چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔مظاہرین نے انتظامیہ کے ناقص کارکردگی اور سرداری نظام ک خلاف بھر پور شدید نعرے بازی کی۔نیشنل پارٹی کے قائدین نے کہا کہ بارکھان کے عوام نے 2018 کے انتخابات میں مخصوص و غیر جمہوری عناصر کے ٹھپہ ماری کے باوجود بھرپور مینڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کامیاب کرایا۔لیکن پھر بھی عوام کی ووٹ کی طاقت پر قدغن لگاتے ہوئے برسا برس سے مسلط نام نہاد نمائندے کو لایا گیا۔جس کے بدولت پھر سے بارکھان میں بدامنی لوٹ کھسوٹ چوری ڈکیتی کرپشن اور اداروں کو مفلوج بنانا شروع ہوگیا رہنماوں نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر گہرے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام کی خدمت کیلیے ہوتے ہیں لیکن افسوس کہ بارکھان میں انتظامیہ و پولیس و لیویز نام نہاد نمائندے کے کھٹ پتلی بن گئے ہیں۔نیشنل پارٹی انتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی و رویہ کو بہتر کریں ورنہ نیشنل پارٹی مکمل احتجاجی تحریک شروع کریگی۔رہنماوں نے کہا کہ بارکھان دنیا جدید دور میں داخل ہوچکی ہے۔لیکن بلوچستان میں عوام کے ووٹ کی طاقت کو چوری کرکے انگریز کے بنائے گئے سرداری نظام کے عناصر کو دھاندلی سے مسلط کیا جاتا ہے۔رہنماوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ بارکھان میں معیاری سکول و کالج نہیں ہسپتال میں ادویات و ڈاکٹر نہیں۔عوام صحت و تعلیم دونوں سے محروم ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ رکھنی بارکھان سڑک گزشتہ تین سال کرپشن کی وجہ سے نہیں بن پاتی۔ مسلط شدہ نمائندہ مالی غنیمت سمجھ کر کمیشن لے رہے ہیں۔جو کہ مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے 2013 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بلوچستان میں تعمیری گورننس کی مثال قائم کی۔بلوچستان کے گھمبیر حالات کو سیاسی بصیرت سے بہتر کیا اور عوام کو تحفظ فراہم کیا۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی آئندہ بارکھان سمیت پورے صوبے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات کو فراہم کریگی اور بلوچستان کے عوام کو خوشحالی کو ممکن بنائے گی۔