قلات کا علاقہ خٹونکی کے مکین اکیسویں صدی میں بھی واٹر سپلائی اسکیم سے محروم

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کا علاقہ خٹونکی کے مکین اکیسویں صدی میں بھی واٹر سپلائی اسکیم سے محروم ہیں اس دور جدید میں بھی علاقہ مکین خواتین اور بچے روزانہ آٹھ سے دس کلو میٹر دور سے اونٹوں اور گدھوں پر دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں حکومت علاقہ خٹونکی میں واٹر سپلائی اسکیم قائم کر کے علاقہ مکینوں کی مشکلات کو دور کرے قلات کا علاقہ خٹونکی میں علاقہ مکین اس دور جدید میں بھی پانی کی واٹر سپلائی اسکیم سے محروم ہے علاقہ کے خواتین اور بچے آج بھی میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں اس دور جدید میں بھی صبح ہو تے ہی خواتین اور بچے پانی کے برتن اونٹوں اور گدھوں پر لاد کر میلو ں دور پانی کے حصول کے لئے نکل جاتے ہیں اور پورا دن پانی کے حصول کے لئے سرگراں رہنے کے بعد شام کو گھر واپس لوٹنے ہیں علاقہ مکینوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ پی ایچ ای کے حکام سے علاقہ میں واٹر سپلائی اسکیم لگانے کا مطالبہ کر دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے