قلات، پولیس کی کاروائی اشتہاری ملزم گرفتار
قلات(ڈیلی گرین گوار)قلات پولیس کی کاروائی اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ و ڈی آئی جی قلات رینج پرویز خان عمرانی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی ایس ڈی پی او قلات منظور احمد مینگل و ایڈیشنل ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ پولیس تھانہ سٹی قلات کو مطلوب مفرور ملزم محمد عالم ولد صالح محمد سکنہ دشت بڈو قلات کو چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔