حکمرانوں کی بے حسی،لوٹ مار وغفلت کوتاہی کی وجہ سے بلوچستان مسائلستان بن گیا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادرکے عوام چالیس دنوں سے احتجاج پر مگر حکمران،قومی جماعتیں اورقومی میڈیا خاموش تماشائی کامنفی کردار اداکر رہے ہیں حکمرانوں کی بے حسی،لوٹ مار وغفلت کوتاہی کی وجہ سے بلوچستان مسائیلستان بن گیا ہے۔کوئٹہ کے عوام کو گیس پانی اوربجلی میسر نہیں۔کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت بلوچستان کی تمام شاہراہیں اب تک سنگل،خستہ حال ہیں جس کی وجہ سے روزانہ حادثات معمول بن گیے ہیں بلوچستان میں لاتعلق بے گناہ افراد کا لاپتہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے ہر طبقہ فکرسمیت سماجی فلاحی تنظیموں کے رہنما قبائلی عمائدین علمائے کرام ہماراساتھ دیں تاکہ بلوچستان کے مظلوم محروم عوام کو انصاف مل سکیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جتنی بھی پارٹیاں و لوگ الیکشن میں کامیاب ہوئے انہوں نے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت نہیں کی اور نہ ہی عوامی مفادکیلئے قانون سازی کی جس کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام دیگر علاقوں وصوبوں کی نسبت غربت بے رو زگاری کے شکار ہیں ان جرائم وکوتاہیوں میں وفاق بھی برابرکے شریک ہیں جماعت اسلامی نے پہلے بھی بلوچستان کے حقوق کے حصول،بدعنوانی،لوٹ مار کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کیا ہے آئندہ بھی ہماری جدوجہد ظلم وجبر لاقانونیت،بدعنوانی بدامنی کے خلاف جاری رہیگی حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرکے بلوچستان کو آئینی معاشی حقوق دیں گے حکمران طبقہ بلوچستان کے عوام سے مخلص نہیں۔ عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ہر فورم پر اہل بلوچستان کی بھر پورنمائندگی کی۔بلوچستان کے عوام پر جب بھی مصیبت وپریشانی اورآفت زلزلہ و سیلاب آیا جماعت اسلامی نے کھل کر پریشان حال عوام کی بھر پور خدمت ومددکی جماعت اسلامی صرف خالی خولی بیانات بے عمل وعدوں تک محدود نہیں نہ سیاسی مفادات،لسانیت فرقہ واریت اور فرقہ واریت کا شکار ہیں ہم نے ہر موقع پر اللہ کی رضاوخوشنودی اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دیانت واخلاص اور نیک نیتی کیساتھ خدمت کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے