حافظ حسین سمیت منحرف اراکین کا جے یوآئی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی پیش کش کی اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے پیغامات پہنچائے جس کے بعد مولانا فضل الرحمن اور حافظ حسین احمد کے درمیان جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر ہفتہ کو ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے غیر مشروط طور پر اختلافات ختم کردئیے جس کے بعد حافظ حسین احمد نے جمعیت علماء اسلام میں واپسی اختیار کرلی سینئیر سیاستدان سابق ممبر قومی اسمبلی جے یوآئی کے سابق مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد سمیت دیگر منحرف اراکین نے جمیعت علما اسلام نے دوبارہ غیر مشروط شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

حافظ حسین احمد کی کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے غیر مشروط طور پر جے یو آئی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی۔حافظ حسین احمد کو دو سال قبل جے یو آئی نے پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی پر جماعت سے نکال دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے