جمعیت علماء اسلام میں قد آور شخصیات کی شمولیت نیک شگون ہے، سردارزادہ طارق جان لہڑی

قلات (ڈیلی گرین گوار) جمعیت علماء اسلام میں قد آور شخصیات کی شمولیت نیک شگون ہے، جمعیت عام انتخابات میں جمعیت کلین سوئپ کریگی،جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام جوہان کے سرپرست سردار زادہ میر طارق جان لہڑی حاجی محمد بلال بنگلزئی محمد عمر غزنوی وڈیرہ محمد اسلم لہڑی ماسٹر عبدالباقی بنگلزئی ماسٹر عبدالکریم لہڑی حافظ عبدالعزیز لہڑی مفتی محمد بلال لہڑی مولانا عصمت اللہ حاجی عزیز محمد مولابخش بنگلزئی ٹکری عبدالکریم لہڑی داد محمد بنگلزئی ملا بہرام جتک ودیگر رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سابق وزیر اعلی بلوچستان، نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری سابق وزیر داخلہ، میر امان اللہ نوتیزئی سابق وزیر، غلام دستگیر بادینی سابق وزیر نوابزادہ نوروز خان زرکزئی،سردار عنایت اللہ خان زرکزئی،ملک عبد القیوم کاکڑ،میر بھٹے خان زرکزئی،میر پرویز سیاپاد،عصمت اللہ آغا،میر گل خان سمالانی،سردار اورنگزیب سمالانی ودیگر اہم قبائلی قد آور شخصیت کے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت قافلے اہل حق جمعیت علماء اسلام میں شمولیت نیک شگون ہے ہم انہیں تہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء اسلام کے دست بازو بن کر عام انتخابات میں جمعیت علما اسلام کو کامیاب بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ اور انکے پورے کابینہ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی شب وروز کوششوں سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سب سے بڑی سیاسی و مذہبی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے