ڈاکٹر اسحاق بلوچ کی چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیزعقیلی سے ملاقات سماجی و معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق چیف کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر اسحاق بلوچ کی چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات،بلوچستان کی مجموعی معاشی اور انتظامی صورتحال،سیلاب کی تباہ کاریاں اور اسکے عوام پر سماجی اور معاشی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکڑ اسحاق بلوچ نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ضروری ہے کہ زمینداروں کو فراہم کئے گئے امدای سامان کی تقسیم صاف اور شفاف بنیادو پر ہو نہ پسند اور نا پسند کی بنیاد پر نہ ہو۔پی ایس ڈی پی میں فراہم کی گئیں اسکیمات پر عمل دار آمد اور ٹینڈر پیپرا کے مروجہ فارمیٹ اور طریقہ کار کے مطابق میر یٹ کی بنیاد پر ہو۔ ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے یقین دہانی کروائی کہ مثبت تجاویز پر عمل درآمد اور شفافیت اور عوام کی خدمت گورنمنٹ سرو نٹس کے فرائض منصبی میں شامل ہے اور وہ بلا تفریق عوام کی خدمت کرے۔اگر کہیں کسی قسم کی محکمہ جاتی اور ادارتی کمزوری ہو تو عوم ہمارے نوٹس میں لے آئے تاکہ صوبے کے عوام کا موثر خدمت کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے