سنجاوی، ڈرائیور کا ڈرامہ ناکام بنانے والے لیویز اہلکاروں کیلئے حاجی نورمحمد دمڑ کا 50 ہزار روپے دینے کا اعلان

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) سنجاوی میں گزشتہ شام ڈرائیور کا ڈرامہ ناکام بنانے والے سنجاوی لیویز اہلکاروں کیلئے سینئرصوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔بلو چستان عوامی پارٹی جنرل سیکر ٹری سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نورمحمد دمڑ نے سنجاوی لیویز اہلکاروں کیلئے پچاس ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ نائب رسالدار نورالحق غرشین دیگر لیویز اہلکاران نے بروقت اچھی کارکردگی دیکھائی اور جھوٹا ڈرامہ ٹرک ڈرائیور کا کے مجھے لوٹا گیا ہے بے نقاب کیا یاد رہے گزشتہ شام سنجاوی لیویز ایریا میں ٹرک ڈرائیور نے گاڑی روڈ پر کھڑی کی روڈ بلاک کر کے ڈرامہ رچایا کہ مجھ سے چور ایک لاکھ ستر ہزار روپے لے گئے اور مجھے مارا بھی ہے اس پر نائب رسالدار نورالحق غرشین دفعدار منان دمڑ نے تفتیش فوری شروع کی تو فوری طور پر ٹرک ڈرائیور معصوم سکنہ لورالائی نے اعتراف کر تے ہوئے کہا کہ میں نے لورالائی میں نے پیسے رکھے ہیں میں نے لالچ میں سنجاوی آ کر جھوٹا ڈرامہ رچایا کہ مجھے چوروں نے لوٹ لیا ہے لیویز والوں نے لورالائی جاکر رات کو پیسے برآمد اور ٹرک مالک کودے دئیے لیویز کی اس برقت کاروائی پر عوامی حلقوں نے لیویز کی اس کارکردگی پر سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے