آواران میں شہریوں کو بم کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے : میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ آواران میں شہریوں کو بم کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بزدلوں نے معصوم بچوں او ر خاتون سمیت دیگر شہریوں کو نشانہ بنایا، صوبے کے عوام بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت و وحشت کی فضا پیدا کرنے والے دہشت گرد صوبے کے دشمن ہیں اور دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے