بدعنوانی کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ اور فلاح و بہبود میں آڑے آتی ہے، ڈپٹی کمشنر خضدار

خضدار (ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ خضدار کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے خضدار میں واک کا اہتمام کیا گیا، ڈی سی آفس سے لائبریری تک واک نکالا گیا۔واک میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سمیت محکمہ جات کے آفیسر زاورمختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے جن پر انسداد بدعنوانی کے حوالے سے سلوگن درج تھے۔ واک کے شرکاء کا کہنا تھاکہ بدعنوانی کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ اور فلاح و بہبود میں آڑے آتی ہے،بدعنوانی سے نجات ہی ترقی اور انصاف کا بول بالا ہوسکتا ہے۔آج نو دسمبر کو اینٹی کرپشن ڈے منانے کا مقصد معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ اور ملک میں دیانت کو فروغ دینا و انصاف کے رواج کو قائم کرنا ہے۔چاہے ا فراد جس شعبے سے بھی تعلق رکھتے ہوں وہ اگر دیانت کو ملحوظ خاطر رکھیں اور انصاف و معیار و میرٹ کی پاسداری کریں تو تمام خامیاں و خرابیاں خود بخود ہی ختم ہوجائیں گی۔ ملک و ملت کی تعمیر و ترقی اور قوم کی فلاح وبہبود کے لئے ضروری ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ اوردیانت و امانت کو اپنا طرز زندگی بنا کر ہم کامیاب قوموں میں اپنا شمار کرواسکتے ہیں۔ بدعنوانی سے نجات پانے کے لئے افراد کو اجتماعی اور انفرادی طور پر جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ اس کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ مقررین کا کہنا تھاکہ ہمار ا صوبہ ترقی یافتہ بھی نہیں ہے اس لیئے خوشحال بلوچستان کے لئے ضروری ہے کہ یہاں بدعنوانی کے خلاف متحدہوکرپشن کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے