ریکوڈک منصوبہ ملک اور بلخصوص بلوچستان کے معاشی حالات کو بدل کر رکھ دے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ریکوڈک منصوبہ کے معاہدے پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک اور صوبے کے لئے خوش آئندہے ریکوڈک منصوبے کے معاہدے کی شفافیت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے عزم اور کاوشوں کا اعتراف ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے نیت صاف تھی اللہ نے ساتھ دیامعاہدے سے قبل پوری اسمبلی کو اعتماد میں لیا کوئی چیز نہیں چھپائی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں صوبے کے وسائل کے حوالے سے فیصلے بند کمروں میں عوام سے چھپ کر ہوا کرتے تھے ہم نے ماضی کی روایات سے ہٹ کر تمام فیصلوں میں منتخب نمائندوں اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیاریکوڈک منصوبے کا معاہدہ عوام اور صوبے کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیاریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کو 25فیصد شیئر بغیر انوسمینٹ کے حاصل ہونگے ریکوڈک منصوبہ ملک اور بلخصوص بلوچستان کے معاشی حالات کو بدل کر رکھ دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے