دالبندین، نوجوان کے قتل کے خلاف لواحقین کالاش سڑک پررکھ کراحتجاج
دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)دالبندین میں نوجوان کے قتل کے خلاف لواحقین کالاش سڑک پر رکھ کر احتجاج پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثناء اللہ نوتیزئی کو گزشتہ رات کلی خدائے رحیم کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا جس کے ردعمل میں لواحقین نے لاش مغربی بائی پاس دالبندین کے مقام پر رکھ کر دھرنا دے دیا اور آر سی ڈی شاہراہ بند کردی۔ لواحقین کے مطابق انہوں نے قتل کے مقدمے پانچ ملزمان کو نامزد کیا ہے جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ ضلع چاغی میں اپنی رٹ قائم کرکے مسلح تنظیم کی دہشتگردی کا تدارک کرے۔ بعد ازاں جمعہ کی دوپہر ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے سابق صوبائی وزیر الحاج علی محمد نوتیزئی کی موجودگی میں مظاہرین سے دوبارہ مذاکرات کرکے ان کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی جس پر انہوں نے احتجاج ختم کرکے آر سی ڈی شاہراہ کھول دی۔