لسبیلہ ، حب اور پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے دو اضلاع لسبیلہ اور حب اور ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے دیگر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انتخابات کے سلسلے میں پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان آج ہفتہ کو دیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ضلع حب اور لسبیلہ میں مجموعی طور پر 259 پولنگ اسٹیشن اور 690 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں مرد ووٹرز کی تعداد 153236 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 119087 ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے انتخابات کیلئے 13 پولنگ اسٹیشن اور 30 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے میونسپل کمیٹی حرمزئی میں مجموعی طور پر79 امیدواروں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق دونوں اضلاع حب اور لسبیلہ جبکہ پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے انتخابات کیلئے پولنگ 11 دسمبر 2022ء کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے