پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام ک روٹی،کپڑا اور مکان دینے کا اپناوعدہ پورا کیا ہے،خیرمحمد ترین
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمد ترین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام ک روٹی،کپڑا اور مکان دینے کا اپناوعدہ پورا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر کے عوام کے دلوں میں بستی ہے،پیپلز پارٹی 2023ء کے عام انتخابات میں بھر پورکامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔خیرمحمد ترین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پارٹی نے ہمیشہ عوام کو انکے حقوق دلانے کیلئے اپناکردارادا کیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی لوگوں کو روٹی،کپڑا اور مکان دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ سے سازشیں کی گئیں لیکن پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی عوام کی خدمت کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن 2023ء کے انتخابات کی ابھی سے ہی بھر پور تیاریاں شروع کردیں اور اپنے اپنے علاقو ں میں ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنائیں اورعوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت صوبوں میں حکومت بنائے گی۔