خود کو اور خاندان کو بدنامی سے اور تباہی سے بچانے کے لئے حرام خوری سے اجتناب کریں،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے انسداد بدعنوانی کے کا عالمی دن کے حوالے سے ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ خود کو اور خاندان کو بدنامی سے اور تباہی سے بچانے کے لئے حرام خوری سے اجتناب کریں کرپشن ہر برائی کی جڑ ہے اسے اکھاڑ پھنیکنا ہے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے بداعنوانی کے ترارک کیلے معاشرے کے تمام طبقات کو متحرک ہونا ہو گاسمینارسے ڈپٹی ڈاہر یکٹر انیٹی کر پشن شاہ زمان مندوخیل اور محمد بلال نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈاہر یکٹر لوکل گورنمنٹ کلیم الل? انیٹی کرپشن سرکل آفیسر حاجی الل? داد. چیف آفیسر مونسپل کیمٹی محمد علی ہزارہ اور دیگر محکموں کے آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر لورالائی نے مزید کہاکہ کرپشن (بدعنوانی)معاشرے کاایک سگین مسئلہ ہے یہ وہ لعنت ہے جونہ صرف ملک وقوم کی بنیادوں کو کھو کھلا کرتی ہیبلکہ معاشرے میں عزت ووقار سے جینے کا حق بھی چھین لیتی ہے بلوچستان انکوائر یز اینڈ انیٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اس برائی کی انسداد وخا تمے کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے معاشرے کے ہر فرد خصو صا نو جوان کر پشن کی نشاندہی کرکے اس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں آخر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی بداعنوانی کے حوالے سے ویک کی قیادت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے