بظاہر لگتا ہے عمان کم لڑکیوں کی اسمگلنگ ہوتی ہے : جسٹس صلاح الدین پہنور
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مبینہ اسمگلنگ پر محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو کم عمر لڑکی کو مبینہ جھانسہ دے کر شادی کرنے والے ملزم عدنان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ملزم نے بیان میں کہا تھا کہ مسکان کے اغوا سے میرا کوئی تعلق نہیں اسے سونیا نے پھنسایا تھا۔ سونیا سے فیس بک کے ذریعے دوستی کے بعد شادی کی۔ سونیا کے کام کے بارے میں علم نہیں۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ لڑکی مسکان کے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بظاہر لگتا ہے عمان کم لڑکیوں کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔