محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ بلوچستان میں نمایا ں کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ بلوچستان میں نمایا ں کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے،قدرتی آفت ہو ایمرجنسی پی ڈی ایم اے نے صوبے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے،بلوچستان میں حالیہ خشک سالی کے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا ہے،پی ڈی ایم اے ا?فیسران خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں محکمہ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ خشک سالی ہو یا ایمرجنسی مذکورہ محکمہ نے بڑھ چڑھ کے عوام کی بھلائی کے لئے کام کیاوزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ حال ہی میں پورے بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لئے راشن کی ترسیل، مختلف ڈسٹرکٹ میں شیلٹر ہومز کا قیام، قومی دھارے میں شامل ہونے والے فرار یوں کے لئے فوڈ اور نان فوڈ اشیاء کی بر وقت ترسیل محکمہ کی بہتر کارکردگی کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان میں عوامی خدمات کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ اپنے ترقیات اہداف کی جانب راغب ہے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور تمام اسٹاف کے اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ صوبے کے متاثر علاقوں میں بروقت امدادی سامان بھیج کرمتاثرین کے دل جیت لئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے