خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

مالا کنڈ (ڈیلی گرین گوادر) خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔سوات کی تحصیل کبل کے برہ بانڈہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق ملزم نے جماعت دہم کے طالب علم کو فائر کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار دی۔

ڈی آئی خان چنڈہ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بوگئے ،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے