امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ایک روزہ دورے پرکل کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ایک روزہ دورے پرکل کوئٹہ پہنچیں گے کوئٹہ پہنچنے کے بعد پشین جائیں گے جہاں تاج لالہ اسٹیڈیم پشین بازارمیں جماعت اسلامی پشین کے زیر اہتمام عظیم الشان شمولیتی جلسہ سے خطاب کریں گے اس موقع پرسردارسیف اللہ ترین سمیت مختلف قبائلی سیاسی رہنما،سینکڑوں نوجوان اورعلمائے کرام جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے پشین بازار کو استقبالی بینرز،ہولڈنگ بورڈز،جماعت اسلامی کے جھنڈوں سے سجادیا۔شمولیتی جلسے کی تیاری وانتظامات مکمل کیے گیے ہیں۔تیاریوں کے سلسلے میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،نائب امیر مولاناعبدالکبیر شاکر،عبدالولی خان شاکر نے پشین کا دورہ کیاعلمائے کرام،صحافیوں سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر امیر ضلع پشین ظہور احمد کاکڑ،جنرل سیکرٹری صابرصالح پانیزئی نے بتایا کہ شمولیتی جلسہ کی تیاریاں مکمل ہیں ضلع پشین میں یہ جماعت اسلامی کا اہم شمولیتی جلسہ ہوگا انشاء اللہ اس عوامی شمولیتی تقریب کے بعد جماعت اسلامی میں پے درپے شمولیتیں شروع ہوجائیگی عوام دیگر سیاسی قوم پرست مذہبی جماعتوں سے مایوس ہوگئے ہیں ان پارٹیوں نے پارٹی کو پراپرٹی بنادیے ہیں عوام کا سننے والاکوئی نہیں باپ کے بعد پارٹی پر بھائی، بیٹا، بہن یا خاندان کا کوئی فرد قبضہ کر لیتا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے نہ قومی مسائل حل کیے یہ نفاذ اسلام کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت ہوئی ہے بس ان پارٹیوں پر قبضہ کرنے والے خاندان کے لوگ وچند دیگر مالامال ہوئے عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں جماعت اسلامی انشاء اللہ سیاسی قبائلی رہنماؤں علمائے کرام اور نوجوانوں کا بہترین پلیٹ فارم ہے جماعت اسلامی عصبیت فرقہ واریت لسانیت سے پاک حقیقی دینی جمہوری پارٹی ہے حل انشاء اللہ جماعت اسلامی ہے پشین میں شمولیتی جلسہ تاریخی اہمیت کے حامل ہوگا۔