مجھے خوشی ہے کہ ماشکیل زلزلہ متاثرین میں امدادی رقوم کا تقسیم شروع ہوگیا ہے،حاجی زابد ریکی

ماشکیل(ڈیلی گرین گوادر) ماشکیل میں 10 سال بعد زلزلہ متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم شروع، مجھے خوشی ہے کہ ماشکیل زلزلہ متاثرین میں امدادی رقوم کا تقسیم شروع ہوگیا ہے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ریکی کا ماشکیل میں زلزلہ متاثرین سے چیک تقسیم کے موقع پر خطاب، تمام زلزلہ متاثرین میں منصفانہ طور پر حکومتی امدادی رقوم کی تقسیم کو یقینی بنائیں گے ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی کا متاثرین کو یقین دہانی، بلوچستان کے ضلع واشک کے تحصیل پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں 2013 کو شدید زلزلہ آیا تھا جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کا نقصانات ہوئے تھے کئی بار ماشکیل زلزلہ متاثرین کیلئے حکومتی امدادی کی منظوری کا چرچا ہوتا رہا مگر متاثرین میں عملی طور پر حکومتی سطح پر امدادی رقوم کا تقسیم نہ ہوسکا، جب حاجی میر زابد علی ریکی ایم پی اے واشک منتخب ہوئے انھوں نے کئی بار ماشکیل زلزلہ متاثرین کی حکومتی سطح پر امدادی رقوم فراہمی کے لئے آواز بلند کی اور کئی بار اسمبلی میں بھرپور احتجاج اور واک آؤٹ کیا اسی طرح انھوں نے ہر فورم پر ماشکیل زلزلہ متاثرین کیلئے جہدوجہد کی بالآخر ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی کی کئی سالوں کی کوشش اور جہدوجہد کے بعد 10 سال بعد ماشکیل زلزلہ متاثرین میں حکومتی سطح پر امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی نے ماشکیل میں ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل زائد حسین شاہوانی ماشکیل علاقائی معتبرین حاجی دولت خان ریکی، حاجی محمد کریم ریکی، جمعیت علمائے اسلام ماشکیل کے امیر مولانا شکراللہ احرار، جنرل سیکرٹری مولانا عبد الروف ریکی، حاجی محمد اسحاق ملنگزئی، کونسلر میر کبیر احمد ریکی، میر ملا عبیداللہ ریکی، حاجی نذیر احمد کے ہمراہ ماشکیل زلزلہ متاثرین میں حکومتی امدادی رقوم کی چیک تقسیم کئے، ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی نے ایم پی اے واشک اور ماشکیل زلزلہ متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ ماشکیل زلزلہ متاثرین میں حکومتی امدادی رقوم مکمل منصفانہ طور پر تقسیم کرینگے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اعلیٰ حکومتی حکام کے ہدایات کی روشنی میں مکمل طور پر متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی کی بھرپور کوشش اور جہدوجہد شامل ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد ریکی نے ماشکیل زلزلہ متاثرین سے چیک تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ ماشکیل زلزلہ متاثرین کو دس سال بعد حکومتی امدادی رقوم تقسیم ہورہی ہے مگر ساتھ ہی خوشی بھی ہورہی ہے کہ آخر کار ہم نے ماشکیل زلزلہ متاثرین کو حکومتی امدادی رقوم دلایا حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا عوام کو بخوبی علم ہے کہ ہمارے 4 سال ضائع کردئیے گئے ہیں دن رات میں اپنے حلقہ ضلع واشک کے اجتماعی مسائل اور ماشکیل زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لئے اسمبلی میں آواز بلند کرنے سمیت ضلع واشک کے مسائل پر بھرپور احتجاج کرتا رہا مگر اب اللہ پاک نے کرم فرمایا ہے ماشکیل زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی سمیت ضلع واشک میں ترقی و خوشحالی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے انشاء اللہ مختصر مدت میں عوام کے لیے بھرپور خدمت کرینگے ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی اور ڈپٹی کمشنر واشک نے ماشکیل عوام کو یقین دہانی کی کہ ماشکیل کے لوگوں کے ایک ہزار گزر ٹوکن منظور کروائے ہیں انشاء اللہ جلد حقیقی بندوں کو گزر ٹوکن جاری کیا جائے گا جمعیت علمائے اسلام ماشکیل کے امیر مولانا شکراللہ احرار کی جانب سے پیش کردہ سپاسنامہ میں تمام علاقائی مسائل کو ایم پی اے واشک اور ڈپٹی کمشنر واشک نے حل کرنے کی یقین دہانی کی، ڈپٹی کمشنر واشک نے ماشکیل تحصیل میں تمام محکموں کے افیسران کو مکمل موجود ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی آفیسر کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی غفلت اور کوتاہی پر سخت کارروائی کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے