انجینئرجمیل احمد نے گالم گلوچ کرنے پر پی ایچ ای کے عہدیداروں اورملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے صدر تھانہ کو درخواست دے د ی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن کوئٹہ انجینئر جمیل احمد نے کار سرکار میں مداخلت اور گالم گلوچ کرنے پر پی ایچ ای ایمپلائز یونین کے عہدیداروں اور ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ایس ایچ او صدر تھانہ کوئٹہ کو درخواست دے د ی۔ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن کوئٹہ انجینئر جمیل احمدنے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پیرکو مختلف واٹر سپلائی اسکیموں پر جاری کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے دفتر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود پی ایچ ای ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے انہیں روکا،گالم گلوچ اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اس سے قبل بھی مذکورہ افراد دفتر میں سرعام اسلحہ کی نمائش کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انکی ڈیوٹی نہیں لگاسکتے اور نہ ہی کوئی عہدیدار ڈیوٹی دے گا آج بھی ان افراد کے پاس اسلحہ موجود تھا وہاں پرموجود ایس ڈی او صاحبان اور دوسرے اسٹاف کی مداخلت پر ان لوگوں کو وہاں سے نکالا گیا۔انہوں نے درخواست میں کار سرکار میں مداخلت،گالم گلوچ کرنے پر محمد اقبال، باسط شاہ، نظام الدین،محمد اکبر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جمیل آغا نے بتایا کہ انہوں نے اس بارے میں چیف انجینئرگ پی ایچ ای کوئٹہ (نارتھ)،پی ایس ٹو سیکرٹری پی ایچ ای اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی ای ایچ سرکل کوئٹہ کو آگاہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے