بلوچستان ہائیکورٹ میں اعظم سواتی پر درج مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست جمع
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔صدر پی ٹی آئی بلوچستان قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف 5 مقدمات ختم کرنے کیلئےدرخواست جمع کروائی ہے حیرت ہے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بھی 50 سے زاہد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج نہیں ہوا اور اعظم سواتی کیخلاف 5مقدمات درج ہو گئے ملک میں مذاق ہو رہا ہے ایک شخص کیخلاف50،50 مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقدمات تنگ کرنے کے لئے درج کئے جا رہے ہیں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرو یا مقدمات درج کروہمیں ڈرا نہیں سکتے اعظم سواتی نہیں تھکیں گے کھڑے رہیں گے۔سینیٹر اعظم سواتی کو انتشار پھیلانے کا مقدمے میں 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔