بلو چستان سے تعلق رکھنے والے انجینئر نگ کے طلباء کو 6ماہ کے لئے پیڈ انٹرن شپ کے تحت ٹریننگ فراہم کی جائے گی، میرمسود راشد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان انجینئر نگ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئر مین میر مسود راشد اوروائس چیئر مین بلو چستان ناصر مجید نے کہا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل پاکستان ڈویلپمنٹ کمیٹی انجینئرنگ کیپ اسٹون سالانہ سیریز کے تحت بلوچستان میں پہلی انجینئرنگ ایکسپو آج بیوٹمز میں منعقد ہو گی جس میں بلوچستان کی تین انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلباء کے فائنل ایئر کے تقریباً 100 پراجیکٹس کی نمائش کی جائے گی، انجینئر نگ کونسل کے زیر اہتمام بلو چستان سے تعلق رکھنے والے انجینئر نگ کے طلباء کو 6ماہ کے لئے پیڈ انٹرن شپ کے تحت ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC)نے طلباء اور فیکلٹی کو پہچاننے اور ان کو انعام دینے کے لئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے منتخب کردہ فائنل ایئرڈیزائن پروجیکٹس (FYDPs)کے درمیان سالانہ عالقائی سطح کے مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انجینئرنگ کیپ اسٹون ایکسپو (2022-ECE)کے عنوان سے تقریبات کا ایک سلسلہ ملک بھر کے پانچ خطوں میں انجینئرز، آجروں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجیز، تحقیق اور صنعتی اور سماجی مسائل کے حل پر مبنی آخری سال کے ڈیزائن کے منصوبے متعلقہ لوگوں تک بھی پہنچا ئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بیوٹمز،بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضداراورنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)کوئٹہ کیمپس کے 100فائنل ایئر پروجیکٹس پیش کئے جائیں گے اس تقریب کا مقصد آخری سال میں متعلقہ Capstone/ FYDP پروجیکٹس کے ذریعہ ان کے علم، تخلیقی صالاحیتوں اور مہارتوں کے مسابقت کے ذریعے انجینئرنگ کے نوجوان گریجویٹس میں تعلیم کے معیار اور قابلیت کو بڑھانا ہے۔انہوں نے کہاکہ انجینئر نگ کونسل کے تحت بلو چستان میں ایسے پروجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے جو معاشرے کے لئے فائدے مند ثابت ہوں جب بھی حکومت تبدیل ہو تی ہے تو وہ گزشتہ حکومت کے دور میں شروع ہو نے والے پروجیکٹس کو روک دیتی ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ معاشرے کے لئے فائدے مند ثابت ہو نے والے پروجیکٹس کو مزید آگے لیکر چلیں۔ انہوں نے کہاکہ انجینئر نگ کونسل کے زیر اہتمام فرش اسٹوڈنٹس کو انٹر ن شپ آن جاب ٹرینگ دی جائے گی جس سے بلو چستان میں روز گارکے موقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج بیو ٹمز میں منعقد ہو نے والی تقریب میں طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کا مقصد انکی حو صلہ افزئی کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے