قلات ، فلاحی تنظیم کی جانب سے سیلاب متاثرین کواپنے گھروں کی تعمیرو مرمت کے لئے تین تین لاکھ روپے کے چیکس تقسیم
قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں فلاحی تنظیم کی جانب سے سیلاب متاثرین کو اپنے گھروں کی تعمیر و مرمت کے لئے تین تین لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے چیکس مرکز اسلامی قلات میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان حافظ قاسم لہڑی نے دیئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہم نیقلات کیپندرہ سوسیلاب متاثرین میں دو کروڑ روپے تقسیم کیئے ہیں اور جن لوگوں کے گھر مکمل طور پر گرگئے ہیں ان کے گھر تعمیر کرینگے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ چھبیس اگست کو امسال شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے قلات کے علاقے مغلزئی اور دیگر علاقوں میں مکانات تباہ ہو گئے تھے اور اس مشکل گھڑی میں جمعیت علماء اسلام کے عوامی نمائندے اور رضاکا ر بروقت متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے ہماری کوششوں ہے کہ متاثرین کو سرد موسم سے بچنے کے لیئے جلد ازجلد مکانات تعمیر کرکے دیں جس پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔