پاکستان غریبوں کی پارٹی عوام کوا نکے بنیادی حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،ڈاکٹرقاسم بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرقاسم بلوچ نے کہا ہے کہ مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے عوام کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا صوبے کے عوام آج اکیسویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،پاکستان غریبوں کی پارٹی عوام کوا نکے بنیادی حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے آئندہ عام انتخابات میں عوام ووٹ کے ذریعے امذہبی اورقوم پرست جماعتوں کو مسترد کردیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر سینکڑوں افرادکی پاکستان غریبوں کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹرقاسم بلوچ نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی پارٹی پیغام کو گھرگھر پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غریبوں کی پارٹی اپنے قیام سے لیکر آج تک عوام کو تعلیم،صحت،پینے کی صاف پانی اوردیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے بلوچستان کی مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو سبز باغ دکھاکر ووٹ حاصل کئے اور اقتدارمیں پہنچنے کے بعد وہ عوام کو بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ عام انتخابات کے دوران مذہبی اور سیاسی جماعتوں کاووٹ کے ذریعے احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان غریبوں کی پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو انکے بنیادی حقوق دلاسکتی ہے پاکستان غریبوں کی پارٹی آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی عوام پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ہم عوام کو انشاء اللہ مایوس نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے