حکومت صرف ٹوئٹ اور مذمتی بیانات سے کا م چلا رہی ہے ، اپوزیشن بلوچستان

کوئٹہ بلوچستان کی اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت صرف ٹوئٹ اور مذمتی بیانات سے کا م چلا رہی ہے حکومت کو اخلاقی طور پر دھرنے کے شرکاء اور شہداء کے لواحقین کے سامنے آکر مستعفیٰ ہو جانا چاہیے، اپوزیشن ہزارہ برادی سے ہرممکن تعاون کرنے کوتیار ہے۔یہ بات بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان ملک نصیر شاہوانی، اختر حسین لانگو، نصراللہ زیرے، احمد نواز بلوچ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے مغربی بائی پاس پر جاری سانحہ مچھ کے لواحقین کے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اپوزیشن ارکان نے کہا کہ پے در پے بد امنی کے واقعات رونما ہونا وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناکامی ہے حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں یکسر ناکام ہے، اپوزیشن ہزارہ برداری کے ساتھ کھڑی ہے مچھ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں جن میں ایک سلیکٹڈ وزیراعظم اور ایک وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں ان دونوں کو اخلاقی جرات کو مظاہر ہ کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاء کے سامنے آکر مستعفی ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ لوگ یہاں اپنے شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سراپا احتجاج ہیں 36گھنٹے تک تک کسی حکومتی نمائندے نے دھرنے کے شرکاء او ر شہداء کے ورثاء کی دلجوئی نہیں کی جو کہ بے حسی کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت صرف ٹوئٹ اور مذمتی بیانات سے کا م چلا رہی ہے پیپلز پارٹی حکومت روئیے کی مذمت کرتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے