قلات میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقص وولٹیج کے باعث روزمرہ کی زندگی شدیدمتاثر

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا دن اوررات بھر بجلی غائب ہونے لگی چودہ گھنٹوں کی لو ڈ شیڈنگ کے بعد بجلی فراہم کرنے پر بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوجاتی اور ہر پانچ منٹ بعد بجلی ٹرپ کر چاتی ہے دن کے وقت بجلی نہ ہونے سے واٹر سپلائی اسکیمز بھی بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے بجلی کے سٹی تھری فیڈرسمیت تمام سٹی فیڈرز پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقص وولٹیج کے باعث روزمرہ کی زندگی شدیدمتاثرہوکررہ گئی ہے عوامی حلقوں نے کیسکو حکام سے سٹی فیڈرز پرغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ٹرپنگ اورناقص وولٹیج اورسنگل فیس کرنے کے حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔صارفین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قلات شدید سردی میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کے بحران سے قلات کے شہری دہرے عذاب سے دوچار ہوگئے ہیں پانی کے موٹربجلی سے چلتے ہیں بجلی نہ ہونے سے پانی کاحصول بھی مشکل ہوگیا ہے اس کے علاوہ دیگر روزمرہ زندگی کے معمولات بجلی کی بحران سے شدید متاثرہوئے ہیں سٹی فیڈرز پر اتنالوڈشیڈنگ ظلم کے مترادف ہیں۔عوامی حلقوں نے چیف کیسکو بلوچستان، ایکسین کیسکو قلات اورڈپٹی کمشنرقلات سے اپیل کی ہے کہ اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقص وولٹیج اور سنگل کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ ہم احتجاج پرمجبورہونگے جس کی تمام ترذمہ داری کیسکوحکام پرعائدہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے