2023جنرل الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو شکست دینگے،حاجی مٹھا خان کاکڑ
ژوب(ڈیلی گرین گوادر)ژوب میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے ضلع ژوب ترقی کی جانب ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مشیر برائے وزیراعلی بلوچستان حاجی مٹھاخان کاکڑ نیٹیکسی سٹینڈ میں ٹف ٹائل لگانے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ منتخب نمائندوں نے مختلف ناموں سے ووٹ لیتے عرصہ تیس سالوں سے عوام کو دھوکہ دے رہے تھے جبکہ پانچ سال بعد عوام کی حال پرسی یاد اتے اور انکے دور حکومت میں عوام سے ملنا تو دور کی بات بلکہ ان تک عوام کی رسد ناممکن تھی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے اواز ہے بیلوث خدمتگار حاجی مٹھا خان کاکڑ کو کامیاب کرایااور خدمت کا موقع دیاجو ہمیشہ عوام کے درمیان گلی کوچوں اور دک درد میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری چار سالہ کارکردگی عوام کے سامنے آئنہ کی طرح روش ہے ژوب شہر کی ہر گلی روڈ بلیک ٹاپ اور ٹف ٹائل پر کروڑوں روپے خرچ ہورہی ہے جس کا سابقہ دور حکومتوں میں کوئی مثال ونشان تک نہیں اب چونکہ سیاسی مداریوں کو الیکشن جیتانا مشکل ہوگیا ہے عوام میں گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کرنے میں مصروف عمل ہیں جو عوام نے ہر وقت مسترد کیا ہے ژوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے عوام خوشحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہے اگلہ 2023جنرل الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو شکست دینگے مخالفین جتنا زور لگائے جیت ہماری مقدر ہوگی کیونکہ خیلی زئی سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت میرا مشن ہے تقریب میں مختلف طبقہ فکر کے سینکڑوں افراد سیاسی سماجی لوگوں نے شرکت کی۔