اے این ایف کی کارروائیاں، ملک بھر میں 1.652 ٹن منشیات برآمد کرلی

کراچی:منشیات کی روک تھام کے لئے اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1.652 ٹن منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کی ملک بھر میں 16کاروائیوں کے دوران 1.652ٹن منشیات برآمد کی، جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث غیر ملکی اور خاتون سمیت 18 ملزمان گرفتاراوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 9گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

اس کے علاوہ بر آمد شدہ منشیات میں 1294 کلو گرام مارفین, 14کلوگرام ہیروئن,336.6کلو گرام چرس,4.8 کلو گرام افیون اور 2.650 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن(آئس)شامل ہیں

ترجمان اے این ایف کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 1.308ارب امریکی ڈالر بنتی ہے، اس حوالے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے