کوہلو،مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تحصیل ماوند سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کر دیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے جارہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا واقع پرانی دشمنی لگتی ہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے