پاکستان کا افغانستان سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان نے افغانستان میں متعین سفارتی عملے کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلےمیں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ کابل میں متعین سفارتی عملے کو وقتی طورپر واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سفارتی عملے کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ کابل بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سفارتی عملے کو واپس لانے کے لیے پاکستان سے خصوصی طیارہ آج رات کا کل صبح افغانستان بھیج دیا جائے گا۔کابل جانے والا خصوصی طیارہ اپنے ہمراہ ناظم الامور عبید نظامانی، زخمی سپاہی اور دیگر سفارتی عملے کو واپس لائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے